پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 11:10

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے تاہم پودے آسانی سے نکالنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سی2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانابھی اشدضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کویہ بھی تاکیدکی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعدمیں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلاکر زمین کو کھلاچھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :