پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے، زرعی ماہرین

جمعہ مئی 11:10

قصور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے‘غذائی اعتبارسے پالک کے پتوںمیں نشائستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف ب ج کیلشیم اورآئرن پایاجاتاہے۔پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے یہ سردموسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ 30تا35ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے‘پنجاب کے آبپاشی علاقو ںمیں جولائی‘اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداواردیتی ہے۔

(جاری ہے)

وسط نومبرسے دسمبرتک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے‘کاشت کارپالک 15 تا 20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کاشت کریں ‘پالک کیلئے زرخیزمیرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہوا انتخاب کریں۔ پالک قدرے کلراٹھی زمین کو بھی برداشت کرلیتی ہے۔ کاشت سے ایک ماہ قبل زمین کو ہموارکرنے کے بعد گوبرکی گلی سڑی کھاد12تا15ٹن فی ایکڑکے حساب سے ڈال کر ہل اور سہاگا چلاکر زمین میں ملا دیں اور کھیت کو پانی لگادیں ‘وترآنے پر2دفعہ ہل اور سہاگاچلاکردبادیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اُگ آئیں اور گوبرکی کھاد مزید گل سڑ جائے ‘پالک کی کاشت کیلئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :