Live Updates

آنے والے کچھ دنوں میں پاکستانی سیاست میں کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؛ پی ٹی آئی رہنما نے ’ڈیل ‘ ہونے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ آئیندہ کچھ دنوں میں پاکستانی سیاست میں بہت ڈیلیں ہوں گی،لیکن اس ڈیل میں کچھ لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 11:19

آنے والے کچھ دنوں میں پاکستانی سیاست میں کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؛ پی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء)   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ آئیندہ آنے والے کچھ دنوں میں پاکستانی سیاست میں ایک بڑی ہل چل دیکھنے کو ملے گی۔اور ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ڈیل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اسکالر کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں یہ بات بہت دعوی سے کہہ رہا ہوں کہ آئیندہ کچھ دنوں میں پاکستان کی سیسات میں کچھ بہت بڑا ہو نے والا ہے۔

اور پاکستانی سیاست میں ہل چل پیدا ہونے والی ہے۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میرے یہ جملے آج کی تاریخ میں لکھ لیں۔کہ آئیندہ کچھ دنوں میں کچھ خاص ہونے والا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کسی ڈیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئیندہ کچھ دنوں میں بہت ڈیلیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیکن اس ڈیل میں کچھ لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عامر لیاقت ہوا میں توپیں چلاتے ہیں لیکن میں نے تو یہ بھی بتا دیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچے گی۔

اس کے علاوہ میں نے ایک اور پیشن گوئی کی تھی کہ حکیم سعید گراؤنڈ میں یا تو تحریک انصاف جلسہ کرے گی یا پھر کوئی بھی جماعت اس جگہ جلسہ نہیں کرے گی۔اور پھر وہی ہوا کہ کوئی بھی پارٹی بھی حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کرے گی۔عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ 2004 میں ہمیں بلا کر کہا جاتا تھا کہ ’کوئی بے نظیر نہیں ہے اور کوئی نواز شریف نہیں ہے‘ ۔

لیکن اس کے بعد این آر او ہوگیا۔اور اس کے بعد سب گڑ بڑ ہو گیا۔اس لیے میرے خیال سے اب بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ شریف خاندان اس وقت شدید مشکلات میں کھرا ہوا ہے۔اور شریف خاندان کو نیب میں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔اسی متعلق میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شاید شریف خاندان ایک بار پھر ڈیل کرنے کے چکروں میں ہے۔تاہم گزشتہ روز قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ایک پریس کانفرس کے دوران کہا تھا کہ اگر مجھے سزا ہو گئی تو میں رحم کی اپیل میں نہیں جاؤں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات