جاپان اور چین، ایشیائی انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کریں گے

جمعہ مئی 11:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طلب میں اضافے سے نمٹنے کے لئے جاپان چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ٹوکیو میں چین کے وزیر اعظم کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں تقریر کر تے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طلب میں اضافے سے نمٹنے کیلئے جاپان چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور چینی ہم منصب نے دونوں ممالک کے سرکاری اور نجی شعبے کو قریب لانے کیلئے فورم کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔

شنزو آبے نے کہا کہ دونوں ممالک دیگر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں میں ایک دوسرے سے مسابقت کی بجائے باہمی تعاون سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی نے چین کے سی پیک منصوبے میں جاپانی کمپنیوں کی پرزور شرکت کی، یہ منصوبہ ایشیا، افریقہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ تعاون کو تقویت دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک اپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملی مؤثر انداز میں مربوط کرسکیں۔