جاپانی ادویات ساز کمپنی تاکیدا آئرلینڈ کی کمپنی شائر کو خریدے گی

جمعہ 11 مئی 2018 11:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جاپان کی سرکردہ ادویات ساز کمپنی تاکیدا فارماسیوٹیکل نے کاروباری حریف آئرلینڈ کی ایک کمپنی شائر کو 62 ارب ڈالر کے قریب مالیت میں خریدنے پر اتفاق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سودے کا شمار جاپانی کمپنی کی جانب سے کسی غیر ملکی کمپنی کی خریداری کے بڑے سودوں میں ہو گا۔ آئرلینڈ کی کمپنی شائر کو غیرمعمولی بیماریوں کے علاج کی ادویات میں دیگر پر سبقت حاصل ہے۔ اس کمپنی کی ادویات ایک سو سے زائد ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔ تاکیدا کمپنی کے منتظمین نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سودے کے بعد کمپنی کو نظام انہضام کی بیماریوں کے علاج میں دیگر کمپنیوں کی نسبت مزید مسابقت حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :