ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈرامہ تھرلر فلم ’’ٹرمینل ‘‘نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈرامہ تھرلر فلم ’’ٹرمینل ‘‘نمائش کیلئے پیش کر دی گئی گزشتہ روز فلم کا کیلفورنیا میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا تھاجس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے ۔تقریب میں ستارے شرکت کے لئے پہنچے تو فوٹو گرافروں نے ان کا استقبال کیا اور خوب تصاویر لیں ۔

(جاری ہے)

فلم کا فائنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔

ہدایتکاروون اسٹین کی سنسنی خیزفلم کی کہانی ایسے ماہر نشانے باز قاتلوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک مشن پر ایک پر اسرار ماسٹر مائیڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو ٹام ایکرے اور ڈیوڈ بیرن نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار سائمن پیگ، مارگٹ روبی،ڈکسٹر فریچر، میکس آئرن اور مائیک میئرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :