سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل کے درمیان قربتیں دوریوں میں تبدیل ہو گئیں

کترینہ کیف کے بعد لولیا ونتور کا بھی سلمان خان کے ساتھ ’’معاشقہ ‘‘ اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل کے درمیان قربتیں دوریوں میں تبدیل ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) بالی ووڈ کے مشہور ہیرو سلمان خان اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل،اداکارہ اور گلوکارہ لیولیا ونتورکے 6سالہ تعلق کے حوالے سے ابتک کی سب سے بڑی خبر منظر عام پر آ گئی ،کترینہ کیف کے بعد لولیا ونتور کا بھی سلمان خان کے ساتھ ’’معاشقہ ‘‘ اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا ،سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل کے درمیان قربتیں دوریوں میں تبدیل ہو گئیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اینکر سے سنگر بننے والی رومانیہ کی فن کارہ لولیا ونتور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ہیں، ان دونوں ستاروں کو لے کر میڈیا میں اکثر افواہوں کے بادل نظر آتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے تو سلمان خان اور لولیا ونتور کی شادی کی تاریخوں کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں تاہم اب بھارتی فلم انڈسٹری میں ان قیاس آرائیوں کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ سلمان خان اور لولیا ونتور کے درمیان گذشتہ 6سال سے پروان چڑھنے والی محبت کا ’’اختتام ‘‘ ہو چکا ہے ،ان قیاس آرائیوں کے پیچھے لولیا ونتور کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر گذشتہ روز کی جانے والی وہ ٹویٹ ہے جس میں رومانوی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’’’فرق نہیں پڑتا آپ کیا کہتے ہیں، کچھ لوگ ہمیشہ اسے الگ طریقہ سے لیں گے یا الگ طریقہ سے اس کی وضاحت کریں گے‘‘۔

(جاری ہے)

ان کے اس ٹویٹ کو لوگ لولیا اور سلمان خان کے بیچ دراڑ پڑ جانے سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :