پشاور، ہوٹل میںدھماکہ، ایک ہی خاندان کی5افرادجاں بحق ،2زخمی

جمعہ مئی 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پشاورمیں جی ٹی روڈ پرواقع بلال ٹائون کے قریب ہوٹل میں دھماکے کے باعث پانچ افرادجاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکاکہ دھماکہ بارودی مواد یاگیس لیکج کی وجہ سے ہواہے۔ سی سی پی اوقاضی جمیل الرحمن کے مطابق ہوٹل کی چوتھی منزل پر کمرہ نمبر 408 میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے خواتین سمیت پانچ افرادجاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے بتایاجاتاہے جوضلع ہنگو سے علاج کی غرض سے آئے تھے، دھماکہ اتناشدید تھاکہ نیچے فلورپرکھڑی گاڑیوں کوشدیدنقصان پہنچا۔ پولیس اورقانون قانون نافذکرنے والے اداروں کواطلاع ملتے ہی پورے علاقے کوگھیرے میں لے کرشواہداکٹھاکرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کوفوری طورطبی امدادکیلئے ریسکیو1122نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں۔