پشاور پولٹری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کیلئے کے پی فوڈ اتھارٹی میں ترغیبی نشست کا انعقاد

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پشاور پولٹری اور ہوٹل ایسوایشن کیلئے کے پی فوڈ اتھارٹی میں ایک ترغیبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ روزگاروں سے وابستہ افراد کو صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق مختصر لیکچر دیا گیا اور ان کے مسائل بھی سنے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہانہ شاکر کا تاجروں سے کہنا تھا کہ تاجروں کے تعاون کے بغیر کے فوڈ اتھارٹی اپنا کام احسن طریقے سے نہیں نبھا سکتی۔

متعلقہ عنوان :