آئی ایم سائنسز، طلباء میں29لاکھ روپے کی سکالرشپس تقسیم

جمعہ 11 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور نے ایچ ای سی کے نیڈ بیسڈ میرٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت طلباء کو 29 لاکھ روپے سے زائد کی سکالرشپس دی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آئی ایم سائنسز کی انسٹیٹیوشنل سکالرشپ ایوارڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت آئی ایم سائنسز کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان غنی نے کی۔ اجلاس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور سابق وائس چانسلر اجمل خان سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان اور آئی ایم سائنسز کے فیکلٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر منتخب طلبہ کوسکالرشپ کے چیک دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :