قائمہ کمیٹی برائے شماریات کی شماریات عامہ تنظیم نو (ترمیمی) بل 2017ء پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

جمعہ مئی 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کی شماریات عامہ تنظیم نو (ترمیمی) بل 2017ء پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے شماریات ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کی جگہ وفاقی وزیر سید ریاض حسین پیرزادہ نے شماریات عامہ تنظیم نو ایکٹ 2011ء میں ترمیم کرنے کے بل شماریات عامہ تنظیم نو (ترمیمی) بل 2017ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔