بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کٹھمنڈو پہنچ گئے

جمعہ مئی 11:50

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کو کٹھمنڈو پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندرا مودی کٹھمنڈو میں قیام کے دوران نیپال کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بداعتمادی کے خاتمہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کاکٹھمنڈو پہنچنے پر نیپال کے وزیر دفاع نے خیرمقدم کیا۔ یہ نریندرا مودی کا بھارتی وزیراعظم کی حیثیت سے نیپال کا تیسرا اور نیپال میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلا دورہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے تعلقات بعض معاملات کے باعث کشیدہ ہیں۔