ماہرین زراعت نے دور دراز علاقو ں میںترسیل کیلئے کچے ٹماٹر برداشت کرنے کی ہدائت کر دی

جمعہ 11 مئی 2018 11:50

فیصل آباد۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ، زمینداروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکا ہو اپھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے انتہائی موذوں ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مقامی طور پر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہو ا پھل ہی توڑا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :