دھان کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں ،محکمہ زراعت

جمعہ 11 مئی 2018 11:50

فیصل آباد۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20مئی کے بعد دھان کی فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ فصل کو خطرناک کیڑوں کے حملے سے بچانے سمیت بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ دو تا اڑھائی گرام پھپھوندی کش زہر فی کلوگرام بیج لگانے کے بعد دھان کی پنیری کاشت کریں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ خشک پنیری کاشت کرنے والے علاقوں کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھپھوندی کش زہر کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مشاورت ، رہنمائی ، معلومات کی فراہمی کیلئے ایک فری ایگری کلچر ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔