پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کا درختوں کا ریکارڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم پرمنتقل کرنے اور سائٹ میپنگ کے ذریعے ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

جمعہ مئی 11:50

فیصل آباد۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی نے درختوں کا ریکارڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم پرمنتقل کرنے اور سائٹ میپنگ کے ذریعے ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ پی ایچ اے فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام شہر کے تمام درختوں کا مکمل ڈیٹا مذکورہ سسٹم پرمنتقل کیاجائیگاجس کیلئے سائٹ میپنگ بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پی ایچ اے شہر میں موجود تمام درختوں کا باضابطہ ریکارڈ مرتب کرے گی جس سے نہ صرف تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا بلکہ محکمانہ کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی ۔ انہوںنے بتایاکہ پی ایچ اے کاعملہ شہر میں روائتی اور پھلدار درخت لگانے کیلئے پلان بھی مرتب کرے گا تاکہ پودوں کے سادہ ڈیزائن کے مطابق زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو فروغ دیتے ہوئے شہرکو سرسبز وشاداب اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنایاجاسکے ۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں سدا بہار اور موسمی تغیرات کو برداشت کرنے والے پودے لگائے جائیں گے جس سے شہر کے حسن کو مزید نکھارنے اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :