جامعہ کراچی میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام برائی2018 کے لئے داخلہ ٹیسٹ 13مئی کو ہونگے

جمعہ 11 مئی 2018 11:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جامعہ کراچی میں ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرام برائی2018 کے لئے داخلہ ٹیسٹ 13مئی کو ہونگے۔ ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ(پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کا آغاز صبح 10 بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم اور ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ہوگا۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ 9 بجکر20 منٹ پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں رپورٹ کرنا ہوگا۔ نتائج کا اعلان 17 مئی کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا، جبکہ فائنل میرٹ لسٹ کا اعلان 8 جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :