پاکستانی فلم’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا ٹریلر ریلیزجاری،6جولائی کو ریلیز ہوگی

جمعہ مئی 11:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اداکار میکال ذوالفقار کی فلم’’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا ٹریلر ریلیزجاری کردیا گیا۔عیدالفطر سے پہلے ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور فلم’’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کا میوزک اور ٹریلر ریلیزجاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار میکال ذوالفقار اور گلوکار شفقت امانت علی کی رنگا رنگ پرفارمنس نے فلمی شائقین کے دل جیت لیے۔

کراچی میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری۔ تقریب میں میکال ذوالفقار اور نایاب خان کی ڈانس پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے۔ گلوکار شفقت امانت علی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سننے والوں کو مسحور کر دیا۔۔فلم نہ بینڈ نہ باراتی 6 جولائی کو ملک بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :