Live Updates

جنوبی پنجاب محاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

ن لیگ کے مزید 22ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 11:51

جنوبی پنجاب محاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) پاکستان کی سیاست میں آنے والے دنوں میں مزید اہم سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بعد تحریک انصاف کے ن لیگ کے مزید 22 ارکان سے مذاکرات جاری ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق آنے والے کچھ دنوں میں لیگ کےمزید 22 ارکان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

حکومتی جماعت کے مزید 22 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف سے مذکرات جاری ہیں۔اور ان ارکان کی طرف سے  کسی بھی وقت شمولیت کا اعلان ہو سکتا ہے۔پنجاب میں ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کسی بھی وقت کپتان عمران خان کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔12 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور 10سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی کسی بھی وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذ رائع نے بتایا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ، عاشق گوپانگ، ریاض پیرزادہ، جعفر لغاری، صاحبزادہ فیض الحسن، رائو اجمل، سردار ممتاز خان، شیخ اکرم، رجب علی بلوچ، غلام بی بی بھروانہ، ملک عذیر خان، ارمغان سبحانی اور نجف عباس سیال سے سینئر پارٹی رہنمائوں کی بات چیت جاری ہے اور حکومتی جماعت کے یہ ممبران کسی وقت بھی عمران خان کو جوائن کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 10سے زائد ارکان اسمبلی جس میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔اس وقت تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔تاہم ان ایم پی ایز کی درخواست پر ابھی ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔جنوبی پنجاب محاذ جنہوں نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ان کا ٹاسک بھی پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو سونپا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان تک الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوتے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا۔جنوبی پنجاب کے قد آور اور سیاسی گھرانے ہمیں جوائن کر چکے ہیں۔اور مزید سیاسی شخصیات سے بھی رابطے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات