Live Updates

امریکا میں سفارتی اہلکاروں پر پابندیوں کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں، شیریں مزاری

جمعہ 11 مئی 2018 12:00

اسلام آباد۔ 11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بلااجازت باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے‘ ہمیں ان کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے‘ اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میںشیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ امریکا نے ہمارے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ پربلا اجازت 25 کلو میٹر کی حدود سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان کو اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات