ایوان بالا میں مختلف کمیٹیوں کی طرف سے تین بل واپس لے لئے گئے

جمعہ 11 مئی 2018 12:16

ایوان بالا میں مختلف کمیٹیوں کی طرف سے تین بل واپس لے لئے گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا میں مختلف کمیٹیوں کی طرف سے تین بل واپس لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کمیٹیوں کے موثر نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل ایمپلائیز بینوولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2018ء، اسلام آباد حفظان صحت ضوابط بل 2018ء اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی ری سٹرکچرنگ بل 2018ء واپس لینے کی تحریک پیش کی۔ ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :