ایوان بالا نے مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 12:16

ایوان بالا نے مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل 2018ء کی اتفاق رائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا نے مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام کے بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کی طرف سے محمود بشیر ورک نے تحریک پیش کی کہ قواعد ضابطہ کار و انصرام کارروائی سینیٹ 2012ء کے قاعدہ 263 کے تحت مذکورہ قواعد کے قاعدہ 120 کے متقضیات سے صرف نظر کیا جائے تاکہ مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون وضع کرنے کا بل مہاجرین کی سمگلنگ روک تھام بل 2018ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان بالا نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔