سوڈان میں نائجیریا کے ایک سفارت کار کے گھر سے اٴْس کی لاش برآمد

ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے یہ مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ ہے،کوئی سیاسی وجہ نہیں،سوڈانی پولیس

جمعہ مئی 12:26

ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) نائجیریا کی حکومت اور سوڈان کی پولیس نے بتایاہے کہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں نائجیریا کے ایک سفارت کار کے گھر سے اٴْس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ سفارت کار کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ ہے اور اس واقعے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نائجیریا کی امور خارجہ کی وزارت نے سفارت کار کی موت کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب خبروں سے متعلق ویب سائٹوں کا کہنا تھا کہ نائجیرین سفارت کار کو چٴْھرے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم سوڈانی پولیس اور نائجیریا کی حکومت نے اس کی تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ ایک برس کے اندر سوڈان میں مردہ پایا جانے والا یہ دوسرا سفارت کار ہے۔ اس سے قبل اگست 2017ء میں سوڈان میں روسی سفیر مرگیاس شیرینسکی بھی اپنی رہائش گاہ کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔ ماسکو کا کہنا تھا کہ سفیر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ خرطوم میں نائجیریا کے قونصل جنرل کو قتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :