داعش تنظیم کے پانچ سینئر کمانڈر گرفتارکرلیے گئے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے پانچوں داعشیوں کی گرفتاری کے وقت اور جگہ کے بارے میں وضاحت نہیں کی

جمعہ مئی 12:26

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں پانچوں داعشیوں کی گرفتاری کے وقت اور جگہ کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔ایسا نظر آتا ہے کہ ٹرمپ کی مراد داعش کے اٴْن پانچ کمانڈروں سے ہے جن کو عراقی سکیورٹی فورسز نے شام کے ساتھ سرحد پر گرفتار کیا۔

یہ کارروائی امریکی انٹیلی جنس اور ترکی کے تعاون سے عمل میں آئی۔عراقی حکومت کے سکیورٹی مشیر ہشام الہاشمی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ عراقی انٹیلی جنس کے افسران نے داعش کے سرغنے ابو بکر البغدادی کے ایک معاون کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسران نے اس معاون کے موبائل فون میں موجود ایپلی کیشن کو تنظیم کے چار کمانڈروں کو جال میں پھنسانے کے واسطے استعمال کیا۔

الہاشمی کے مطابق ترکی کے حکام نے رواں برس فروری میں اپنی سرزمین پر داعش کے رہ نما اسماعیل العیثاوی عرف ابو زید العراقی کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اسے عراقی انٹیلی جنس کے ذمّے داران کے حوالے کر دیا گیا۔الہاشمی نے العیثاوی کو داعش سربراہ البغدادی کا براہ راست معاون قرار دیا۔ وہ کئی ممالک میں داعش کے بینک کھاتوں میں مالی رقوم کی منتقلی کا ذمّے دار تھا۔