ٹرمپ کل کم جونگ سے سنگاپور میں ملاقات کریں گے،مہمان ملک کی بھی تصدیق

ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے امن کے لیے بہترین لمحہ بنانے کی کوشش کرینگے،امریکی صدر کا بیان

جمعہ 11 مئی 2018 12:26

سنگاپور سٹی/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) امریکی صدرٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم کی ملاقات کل (ہفتہ کو )سنگاپور میں ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے 12جون کو سنگاپور میں ملاقات کروں گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اٴْن سے اپنی تاریخی ملاقات کا وقت اور مقام بتایا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے 12جون کو ملاقات کرونگا۔ٹرمپ کے مطابق ملاقات سنگاپورمیں ہوگی، ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے امن کے لیے بہترین لمحہ بنانے کی کوشش کرینگے۔ادھر اس تاریخی ملاقات کے حوالے سے سنگاپور نے میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔