بھارتی نیوز چینل کی طر ف سے کشمیری نوجوانوںکو پتھرائو کرنے والے طورپر پیش کرنے کے خلاف سرینگر میں مظاہر ہ

جمعہ 11 مئی 2018 12:28

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر کے علاقے صفاکدل سے تعلق رکھنے والے کشمیری نوجوانوں کے والدین کی بڑی تعداد نے بھارتی نیوز چینل کی طرف سے انکے بچوں کو پتھرائو کرنے والوں کے طورپر پیش کرنے کے خلاف پریس انکلیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مظاہرے میں شامل کشمیریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوز چینل نے متعدد نوجوانوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انہیں پتھرائو کرنے والے دہشت گرد قراردیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ممبئی سے ٹیلی کاسٹ ہونیوالا یہ نیوز چینل کشمیریوںکے خلاف اپنی جانبدارانہ رپورٹنگ کے بارے میں مشہور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چینل نے 2008ء اور2010ء کے کشمیر کے عوامی انتفادہ کی تصاویر اور ویڈیوز چلا کر انہیں موجودہ صورتحال کے طورپر پیش کیا اور ہمارے بچوں کو دہشت گرد اور پتھرائو کرنے والا قراردیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شامل والد کاکہنا تھا کہ چینل بھارتی پولیس کے ایک ڈرائیور کو بچانے کی بھی کوشش کر رہا ہے جس نے گزشتہ ہفتے صفاکدل میں ایک کشمیری نوجوان عادل کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر کچل دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس چینل کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے اور اس سے پوچھا جائیگا کہ کس نے اسے ہمارے بیٹوں کی تصاویریں بھیجیں ہیں۔ مظاہرے کے شرکا ء کا کہناتھا کہ بغیر کیس تصدیق اور تحقیق کے بھارتی نیوز چینل کشمیری نوجوانوں کی تصاویریں جاری کرتے ہوئے انہیں دہشت گرداور پتھرائو کرنے والا قراردیدیا ہے۔