آئی جے ٹی پشاوریونیورسٹی میں فضائل رمضان ورکشاپس منعقدکرے گی

جمعہ 11 مئی 2018 12:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاورکی ماہانہ تنظیمی کمیٹی کااجلاس ناظم جامعہ سہیل معبودکی زصدارت منعقدہوا جس میں جامعہ کے تمام حلقہ جات کے ذمہ داران جمعیت نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاورکی گذشتہ مہینے کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ناظم جامعہ پشاورنے ذمہ داران کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیااورجامعہ میں پانچ روزہ کامیاب انٹرنیشنل قرآن سمٹ کے کامیاب انعقادپرمبارکباد دی۔ اجلاس میں جامعہ پشاورکے مختلف ہاسٹلزاورڈیپارٹمنٹ میں رمضان تیاری ورکشاپ کے انعقادکابھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میںہاسٹلزاورڈیپارٹمنٹ میں طلبہ کودرپیش مسائل بھی زیربحث آئے۔

متعلقہ عنوان :