یونیورسٹی پبلک سکول کی تین روزہ تقریبات کاآغاز

جمعہ 11 مئی 2018 12:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) یونیورسٹی پبلک سکول کی سالانہ تین روزہ تقاریب تقسیم انعامات شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پہلے روزکی تقریب کے مہمان خصوصی سنٹرفارہیومن ریسورس اینڈ کیرئیرڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرمحمدرئوف تھے جنہوںنے سکول کے پرنسپل حافظ فاروق علی اورپروگرام کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عطاء اللہ رفیق خٹک اورتحسین اللہ کے ہمراہ طلباء میں انعامات اورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔