کھیرے کے تیار شدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 12:56

فیصل آباد۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کھیرے کے تیار شدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھیرے کے تیارشدہ پھل پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی پھل کی مکھی تیار شدہ کھیرے کے پھل میں سوراخ کرکے اندار داخل ہو نے کے بعد تیزی سے انڈے دیتی ہے جبکہ انڈوں سے نکلنے والی سنڈیاں پھل کا گودا کھا کر اسے تباہ کر دیتی ہیں جس سے پکے ہوئے کھیرے کا پھل گل سڑ جاتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ حملہ شدہ اور گلے سڑے کھیرے کے پھل کو فوری طور پر توڑ کرزمین میں کم از کم 2 فٹ گہرا دبادینا چاہیے نیز خشک و گرم موسم کے دوران سرخ جوؤں کے حملے سے بھی محتاط رہناچاہیے جو پتوں کا رس چوسنے سمیت پودوں پر جالا بنا کر اسے نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کھیرے کی فصل پر مناسب زہروں کا سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10دن تک پھل کو توڑنے سے اجتناب کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :