نرسز کاعالمی دن کل منایا جائے گا

جمعہ 11 مئی 2018 12:56

فیصل آباد۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسز کاعالمی دن کل12مئی بروز ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان ، انٹرنیشنل نرسنگ آرگنائزیشن ، محکمہ صحت حکومت پنجاب، ڈائریکٹوریٹ جنرل نرسنگ پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، جنرل نرسنگ سکولز ، نرسنگ ویلفیئرایسوسی ایشن پنجاب سمیت بعض دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت و افادیت ، نرسز کی خدمات کا اعتراف ، انہیں درپیش مسائل و مشکلات اور نرسنگ کے شعبہ میں جدید تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔

اس موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا ۔ نرسز کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جفبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔