فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،

آل ٹریڈرز فیڈریشن زیر اہتمام تمام متعلقہ محکموں اور تاجروں کی اہم ملاقات

جمعہ مئی 12:56

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیوں پر تاجروں کے تحفظات کے بعد آل ٹریڈرز فیڈریشن نے تمام متعلقہ محکموں اور تاجروں کو ایک جگہ پر بٹھا دیا۔ آل ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان شبیر احمد قریشی کی کاوشوں سے ہونے والی بیٹھک میں تاجر رہنمائوں ملک نعیم اعوان، چوہدری یاسر، سلطان نواز، لیاقت اعوان، حمید خان جدون، ارشاد ملک، بنارس عباسی، سجاد خان جدون و دیگر کے علاوہ ایڈیشنل اے سی اسد لودھی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد خان، حلال فوڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے عدیل خان اور ڈاکٹر مختیار سمیت اتھارٹی کے دیگر ذمہ داران اور سینئر صحافیوں سردار نوید عالم، راجہ محمد ہارون، سردار شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے ہال کے سبزہ زار میں ہونے والی اس بیٹھک میں تاجروں کی جانب سے آئے روز کے بھاری جرمانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر تاجر رہنما ملک نعیم اعوان، شبیر قریشی اور حاجی سلطان نواز نے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاجروں کو پہلے ورکشاپس کروائی جائیں اور تعمیراتی اسٹرکچر میں بہتری لانے کیلئے تاجروں کو مزید وقت دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :