کاکول میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 5 افراد شدید زخمی

جمعہ مئی 12:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) کاکول میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوزوکی گلی بہن سے کاکول کی طرف آ رہی تھی کہ کاکول کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی یں جا گری جس کے نتیجہ میں سوزوکی میں سوار بشیر ولد فضل دین سکنہ کاکول موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جنہوں نے زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔