خانپور کی معروف شخصیت سخاوت شاہ اہلیہ سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،

بیٹی اور نواسہ شدید زخمی

جمعہ 11 مئی 2018 12:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) خانپور کی معروف شخصیت سخاوت شاہ اہلیہ سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، بیٹی اور نواسہ واقعہ میں شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور شہر کے رہائشی سخاوت شاہ اپنی اہلیہ بیٹی اور نواسہ کے ہمراہ پبی میں زیارت کی جانب جا رہے تھے کہ اٹک پل کے قریب ان کی کیری سوزوکی مختلف سمت سے آنے والے ٹیوٹا ہائی ایس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں سخاوت شاہ اور ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ بیٹی اور نواسہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو نکال کر پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں۔ زخمی بچوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔