سٹی پولیس نے ایک ماہ قبل ٹھاکرہ سے اغواء ہونے والی لڑکی کو راولپنڈی سے بازیاب کرا لیا

جمعہ 11 مئی 2018 12:56

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) مانسہرہ کی سٹی پولیس نے ایک ماہ قبل ٹھاکرہ سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا، پولیس نے ملزم کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم پولیس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ ٹھاکرہ سے ایک ماہ قبل مسماة الف دختر دلاور کو رضوان وغیرہ نے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

مغویہ کے ورثاء کی جانب سے درج کی گئی رپورٹ کی روشنی میں ایس پی سلیمان خان نے اپنی ٹیم کو تیار کیا جنہوں نے لڑکی کو راولپنڈی سے بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جہاں لڑکی نے بیان دیا کہ اسے رضوان وغیرہ نے اغواء کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے والد اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم رضوان تاحال روپوش ہے۔ مغوی کو اس کے والد کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :