2018ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، حاجی ایاز خان جدون

جمعہ 11 مئی 2018 12:58

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد ایک سیاسی حقیقت ہے،2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے این اے 16- کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، کارکن منظم اندازہ سے الیکشن مہم چلائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16- حاجی ایاز خان جدون نے حویلیاں ریلوے گرائونڈ میں عظیم الشان دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اور سیکولر جمہوریت نے بڑے بڑے ایوانوں میں سرمایہ داروں کو بٹھا کر غریب عوام کو معاشی طور پر غلام بنا دیا ہے، ہر الیکشن میں ووٹرز کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لے لئے جاتے ہیں۔