ضلع ہری پور کے غیور عوام انتخابات میں سیاسی قبضہ مافیا کو مسترد کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے، بابر نواز خان

جمعہ 11 مئی 2018 12:58

ضلع ہری پور کے غیور عوام انتخابات میں سیاسی قبضہ مافیا کو مسترد کر کے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ضلع ہری پور کے غیور عوام منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونے والے سیاسی قبضہ مافیا کو مسترد کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عوامی باغ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہری پور میں انتہائی قلیل وقت میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروا کر مخالفین کو حواس باختہ کر دیا ہے، 70 سالہ دور اقتدار میں اقتدار کا نشہ لینے والوں نے عوام کو سہولیات فراہم کیں ہوتی تو آج ضلع ہری پور ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں شمار ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے والوں کو عوام جان چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں ان کو ضلع کے کونے کونے سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔