پولیس عوام کے جان اور مال کی محافظ ہے، شہریوں کو عزت دیکر جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے، ڈی پی او تورغر

جمعہ 11 مئی 2018 12:58

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ڈی پی او تورغر سردار خان نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی محافظ ہے، شریف شہریوں کو عزت دیکر جرائم پیشہ عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے، عوام کا تعاون جاری رہا تو پولیس 100 فیصد کارکردگی دکھائے گی۔ وہ گذشتہ روز تھانہ درینی اکازئی کی حدود میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار خان، ایس ایچ او ذوالفقار خان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے مختلف مسائل پیش کئے اور کہا کہ گجر قوم ہماری زمیندار ہے مگر ہماری زمینوں پر وہ زبردستی قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ تورغر کا امن ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے، امن کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :