علاقائی مسائل کے حل، عوامی حقوق کے تحفظ اور ایمان کی بقاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمر ایوب خان

جمعہ 11 مئی 2018 12:58

علاقائی مسائل کے حل، عوامی حقوق کے تحفظ اور ایمان کی بقاء پر کوئی سمجھوتہ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل، عوامی حقوق کے تحفظ اور ایمان کی بقاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مختلف کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی ذمہ دار ہوتی ہے، جب 6 ستمبر 1965ء کو ازلی دشمن بھارت نے ہمیں للکارا تو مرد مومن نے کلمہ طیبہ کے نام پرقوم کو اکٹھا کیا اور صرف سترہ دن کے اندر اس کے دانت کھٹے کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں، اپنے ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، انشاء الله ہر میدان میں اسلام کی بقاء، ملک کی سلامتی اور علاقائی مسائل و عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ثابت قدمی اور سیسہ پلائی دیوار بن کرکام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :