پائل خان نے مستقل رحیم یار خان میں ڈیرے ڈال لیے

پیرا ڈائز آڈیٹوریم میں نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ حسینہ مان جائے گی ‘‘ شروع ،دلکش رقص پرفارمنس

جمعہ مئی 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اداکارہ پائل خان نے مستقل رحیم یار خان میں ڈیرے ڈال لیے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان گزشتہ دو ماہ سے رحیم یار خان میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں اور گزشتہ روز ان کا پیرا ڈائز آڈیٹوریم رحیم یار خان میں نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ حسینہ مان جائے گی ‘‘ شروع ہو گیا جس میں اداکارہ پائل خان نے اپنے دلکش رقص سے ڈرامہ بینوں پر سحر طاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ان کی عمدہ پرفارمنس پر ڈرامہ بینوں کے ساتھ پروڈیوسر واصف راجپوت نے بھی ان کو داد دی ۔