دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے ‘اداکارہ نیلم منیر

جمعہ مئی 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا نامکمل اور ادھوررا ہے ،میری ذاتی رائے ہے کہ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں ، بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے ،نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ شوق سے کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ٹی وی ڈرامہ میری پہنچان ہے میں ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں کیونکہ میں آج جس مقام پر کھڑی ہوں اس کی بڑی وجہ ٹی وی ہے ۔

متعلقہ عنوان :