پاکستان امریکا میں مجوزہ 3 ملکی کرکٹ سیریز سے دستبردار

رواں سال اگست میں پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں سہ فریقی سیریز شیڈول تھی

جمعہ 11 مئی 2018 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان امریکہ میں مجوزہ سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہوگیا ہے جس کے بعد مجوزہ سیریز میں پاکستان کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال اگست میں پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں سہ فریقی سیریز شیڈول تھی تاہم پاکستانی ٹیم کی مصروفیات کے باعث قومی ٹیم کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے باعث پاکستانی ٹیم کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لیے امریکا میں مجوزہ سیریز اب آئندہ سال ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :