ایشین گیمز کیلئے قومی اتھلیٹکس مینز اور وومنز ٹیم کے ٹرائلز13 مئی کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے

جمعہ 11 مئی 2018 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کیلئے قومی اتھلیٹکس مینز اور وومنز ٹیم کے ٹرائلز13 مئی کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹرائلز میں مرد کھلاڑی 9 اور خواتین 6 ایونٹس میں حصہ لیں گے مرد100 میٹر، 200میٹر۔400میٹر ، 400 میٹر رکاوٹی ریس، 110 میٹر رکاوٹی، لونگ جمپ، ہائی جمپ، 4 X400 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس اور خواتین کھلاڑی 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر ، 800 میٹر، پائی جمپ اور لونگ جمپ کے ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :