اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے 20مئی تک اٹلی کے شہر روم میں کھیلا جائیگا

جمعہ مئی 13:14

رووم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 مئی سے 20مئی تک اٹلی کے شہر روم میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ 14 مئی کو شروع ہوکر 20 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سپین کے الیگزینڈر زویرو اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔

(جاری ہے)

شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں، رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کو چار مرتبہ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016ء میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :