پاکستان کے آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘خادم حسین

جمعہ 11 مئی 2018 13:18

پاکستان کے آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے پاکستان کی عالمی تجارتی تنظیم کے تحت قائم41ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے بلاک میں شمولیت کو خوشدآئند اور صنعتی شعبہ کے لیے خوشگوار ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تجارتی بلاک میں شمولیت سے ملک میں معاشی استحکام، خوشحالی و ترقی اور ان ممالک سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پاکستان کی آزادانہ تجارتی بلاک میں شمولیت سے ان ممالک کے درمیان ملکی برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے حکومت کو بیرونی اداروں سے مزید قرضوں کے حصول سے بھی نجات مل جائے گی اور ملک میں ان ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔