مسلم لیگ (ن) تما م برادریو ں پر مشتمل پا کستا ن کی سب سے بڑی سیا سی جما عت ہے‘چوہدری اختر علی خاں

جمعہ مئی 13:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) تما م برادریو ں پر مشتمل پا کستا ن کی سب سے بڑی سیا سی جما عت ہے عمران خان نے صرف اور صرف تر قی کی راہ میں رکا وٹیں کھڑی کی ہے ورنہ آج پا کستا ن اس سے بھی زیا دہ معاشی ،اقتصا دی تعمیرو تر قی کے لحا ظ سے مضبو ط تر ین ہو تا پا رٹی بدلنے والو ں کو ووٹر کسی صورت قبو ل نہیں کر یں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل،چودھری کاشف ریاض ورک،رانا نعیم اقبال اور کونسلر سیٹھ محمد الیاس نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تبد یلی کی با تو ں سے نہیں بلکہ عملی تبد یلی سے عوام کا معیا ر زند گی بلندبنا یا ہے آئندہ الیکشن میں انشا ء اللہ شیر کی دھا ڑ کے پی کے میں بھی گو نجے گی تبد یلی کے کھو کھلے دعو ے کسی کا م نہیں آئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوا م سے کیے وعدے پو رے کر کے بجلی رو شن پا کستا ن کی بنیا د رکھی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تر قیا تی منصوبوں کی بدو لت پسما ندہ تر ین علا قے بھی آج تر قی اور خو شخا لی کی طر ف گا مزن ہیں ۔