بھارت مقبوضہ کشمیرمیں چادر اور چار دیواری کی دھجیاں بکھیر رہا ہے‘وزیر ٹرانسپورٹ

مودی سرکار تحریک آزاد ی کشمیر کو کچلنے کے لیے قتل عام میں خصوصی مہارت رکھنے والے بلیک کمانڈوز کو استعمال کررہی ہے‘ناصر حسین ڈار

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں چادر اور چار دیواری کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ۔ مودی سرکار تحریک آزاد ی کشمیر کو کچلنے کے لیے قتل عام میں خصوصی مہارت رکھنے والے بلیک کمانڈوز کو استعمال کررہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بتدریج خراب ہوتی جارہی ہے حالات کچھ بھی ہوں کشمیر ی قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بحالیات ناصر حسین ڈار نے مزید کہا کہ ایک معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت کی روشنی میں آزادخطہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مراعات دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل پاور جنریشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔