ْ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ‘وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خال

جمعہ مئی 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے میڈیا گروپ سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل کے لئے مودی سرکار پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہے ۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہا ہے اور جھوٹے پراپیگنڈہ کے ذریعہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے ۔

اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بے گناہ کشمیریوں کا قتل عا م رکوانے اور تشدد کی کارروائیوں کو بند کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنا چاہے ۔ بھارتی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اگر اس کو بروقت نہ روکا گیا توپھر عالمی امن کو ایٹمی جنگ کے خطرات لاحق رہیں گے ۔