بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا رکھا ہے‘وزیر جیل خانہ جات آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے‘چوہدری محمد اسحاق

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحاق نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا رکھا ہے مودی سرکار نے بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کر کے کشمیریوں کی نسل کشی کی منظوری دے دی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے کے عالمی برادری کو بھارتی مذموم عزائم کا بروقت نوٹس لیکر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج کے اندوہناک مظالم کا سلسلہ بند کروانا چاہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت معاشرتی ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں پر عملد رآمد کرنے کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے سی پیک کے منصوبہ کو ملکی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ۔