مظفرآباد ‘ بی اے ۔ بی ایس سی کے 6امتحانی سنٹر کے 200گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ نے کنٹرولر امتحانات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی تحریک پر بی اے ۔ بی ایس سی کے 6امتحانی سنٹر کے 200گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پریس نوٹ کے مطابق امتحانات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد نے تحریک کی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی 5 مئی سے امتحان شرفوع ہورہے ہیں دوران امتحان امتحانی سنٹر ز میں بیرونی مداخلت پر زیر دفعہ 144ض ف پابندی عائد کی جانا ضروری ہے تاکہ امتحان خوشگوار ماحول میں منعقد ہو سکے ۔

ان امتحانی سنٹرز میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز مظفرآباد، اے جے کے یونیورسٹی آڈیٹوریم ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گرلز مظفرآباد، ڈیپارٹمنٹ آف ذوالوجی اے جے کے یونیورسٹی ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ ، پروفیسر راجہ محمد نسیم بوائز ڈگری کالج ڈنہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج گرلز کہنڈی پیراں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مسعود الرحمن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد ان اختیارات کی روس سے جو مجھے زیر دفعہ 144ض ف حاصل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع مظفرآباد کی حدود میں واقع متذکرہ بالا امتحانی سنٹرز سے 200گز کے فاصلے تک بیرونی مداخلت پر پابندی عائد کرتا ہوں ۔

آئندہ کوئی بھی شخص ، اشخاص بدوں اجازت نگران امتحانی سنٹرز کی حدود میں داخل نہ ہوگا۔ اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ حکم ہذا کی خلاف ورزی کے مرتکب شخص /اشخاص کے خلاف زیر دفعہ اے پی سی 188کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ حکم ہذا امتحان کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :