Live Updates

نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو گئی

اللہ نہ کرے نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو۔۔ اینکر کی طرف سے کیے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 13:02

نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2018ء) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہ ہو۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اینکر نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی سے ایم این ایز جا رہے ہیں۔اور نواز شریف کے خلاف نیب کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی جا رہی ہیں۔

جب کہ نواز شریف کے خلاف بھارت منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد بھی نہیں ملے تو آپ کو نہیں لگتا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ یہ لفظ ہی جملہ معترضہ ہے کہ نوازشریف کیساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے ساتھ زیادتی نہیں ہو سکتی اور اللہ نہ کرے انکے ساتھ کوئی زیادتی ہو۔

اور ہم دعا گو ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی بھی زیادتی نہ ہو۔لیکن اگر میں تھوڑی دیر کے لیے اپنے آپ کو پی ٹی آئی رہنما نہ سمجھوں تو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ نواز شریف کے ساتھ اگر زیادتی ہوئی تو نواز شریف کے دورِ حکومت میں اس قوم کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی ہے۔ان کے دور حکومت میں قوم کے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا۔اور کتنا درد اس قوم نے سہا ہے۔

سوائے موٹر وے گنوانے کے ان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان آرمی پبلک سکول کے 150 بچے شہید ہوئے۔اور ان کے دور حکومت میں ہی قصور میں 250بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر ان کے کیس کو بھی دبا دیا گیا ۔اور انہی کے دور حکومت میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی ہوئی۔اوراس جیسی کئی اور بچیوں کو اس ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ہی ختم نبوت کے قانون کے اوپر ڈالا گیا۔تو کیا یہ سب پاکستانی عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات