ایوان بالا نے فیڈرل بینک برائے کوآپریٹوز اینڈ ریگولیشنز آف کوآپریٹو بینکنگ تنسیخ بل2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 13:25

ایوان بالا نے فیڈرل بینک برائے کوآپریٹوز اینڈ ریگولیشنز آف کوآپریٹو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) ایوان بالا نے فیڈرل بینک برائے کوآپریٹوز اینڈ ریگولیشنز آف کوآپریٹو بینکنگ تنسیخ بل 2018ء، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن تنسیخ بل 2018ء اور فیڈرل ایمپلائیز بینوولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2018ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں یہ بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان بالا نے اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایکٹ 1952ء کی تنسیخ کا بل ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن تنسیخ بل 2018ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک بھی پیش کی جس کی ایوان بالا نے منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایوان بالا نے اس بل کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر محمود بشیر ورک نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل ایمپلائیز بینوولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ایکٹ 1969ء میں مزید ترمیم کا بل فیڈرل ایمپلائیز بینوولینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے جس کی ایوان بالا نے منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے اس بل کی بھی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :